فیصل آباد میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
چک جھمرہ میں رونما ہونے والے سانحے میں ایک مزدور زخمی بھی ہوا۔
فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں بارش کے باعث فیکٹری کے کمرے کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر تین مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا۔
موسلا دھار بارش کے باعث چھت کمزور پڑنے سے گرگئی۔ تینوں لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پنجاب میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور خاصا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ چھوٹے شہروں میں بہت سے مکانات کو شدید نقصان پہنچنے سے دیواریں اور چھتیں گرنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
Chak Jhumra
FIASALABAD
ROOF COLLAPSES
THREE LABOURERS KILLED
ONE INJURED
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.