Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارٹنر کے دھوکہ دینے پر خاتون نے مکے مار کر اس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے

ویڈیو ایکس پر شئیر کی گئی ہے۔
شائع 17 اگست 2024 10:38am
تصویر: ایکس ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر: ایکس ویڈیو اسکرین شاٹ

پارٹنر کے دھوکہ دینے پر خاتون نے اس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو گاڑی کی کھڑکیوں کو توڑتے ہوئے دیکھا گیا جن کی کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

یہ واقعہ (Perling, Johor) پرلنگ جوہر میں پیش آیا، غصے سے بھری خاتون اپنے پارٹنر کی گاڑی کو نقصان پہنچاتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کرمکوں سے کار کے شیشے توڑ رہی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پارٹنر کے دھوکہ دینے پر خاتون کا سخت رد عمل۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آس پڑوس کے لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

ملائیشین پولیس چیف بلویر سنگھ کے مطابق وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اگر خاتون کا پارٹنر قصوروار پایا جاتا ہے، تو اسے سیکشن 427 کے تحت 5 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

Woman smashes

partner’s car windows

allegedly cheated