Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون سا سپر اسٹار صبح پانچ بجے سوتا ہے اور صبح نو بجےہی اٹھ جاتا ہے، ایک وقت کا کھانا کھاتا ہے؟

اداکار کا طرز زندگی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
شائع 17 اگست 2024 10:17am

بالی وُڈ میگا سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنے طرز زندگی کے بارے میں بتایا کہ، وہ کس طرح صبح سویرے 5 بجے سو جاتے ہیں، لیکن صبح 9 یا 10 بجے ہی جاگ جاتے ہیں۔

دی گارڈین سے بات کرتے ہوئےاداکار نے اپنی روٹین بتاتے ہوئے کہا کہ، میں صبح پانچ بجے سوتا ہوں۔ اور پھر اگرمیری کسی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہو تو میں تقریبا نو یا دس بجے جاگ جاتا ہوں۔ لیکن پھر میں رات کے 2 بجے گھر آتا ہوں، غسل کرتا ہوں۔ سونے سے پہلے ورزش ضرورکرتا ہوں۔

مشہورریئلٹی شو“ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16“ شروع ہو گیا

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ، بالی وُڈ سپر اسٹارصرف ایک وقت کا کھانا کھاتا ہے۔ اداکار روزانہ صرف آدھے گھنٹے کے لئے ورزش کرتا ہے۔

شاہ رخ خان اپنے فلمی کیریئر میں کچھ عرصے اسکرین سے دور رہے تھے۔ اپنے چار سال کے وقفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، 55 سال کی عمرمیں میں نے ایک طرح کی چھٹی لی تھی۔ وبائی مرض کورونا کے دوران، جب کرنے کے لئے کچھ اور نہیں تھا تو میں ہرکسی کومشورہ دیتا رہتا تھا کہ، اطالوی کھانا پکانا سیکھیں اور ورزش کریں۔ میں نے بھی ورزش پر بہت دھیان دیا اور اس عرصے میں اپنی باڈی بنائی ۔ چار سال بعد لوگ مجھے مس کرنے لگے ،کیونکہ اس سے پہلے میں انہیں بہت زیادہ نظرآتا تھا۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول کے 77 ویں ایڈیشن میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ لوکارنو فلم فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو کے ساتھ بات چیت کے دوران ، انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کئی موضوعات پر بات کی ۔ اپنے کیریئر اور کامیابیوں اوراپنی آنے والی فلم ”کنگ“ کی تیاری اور فلم ساز سوجوئے گھوش کے ساتھ اپنے تعاون کے بارے میں کھل کر بتایا۔

اپنی اگلی فلم ”کنگ“ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ، وہ اپنی عمر کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ خاص قسم کی فلمیں کرنا چاہتے ہیں، وہ چھ سے سات سال کے لئے کچھ کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

میں اس کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ ایک دن جب میں اور سوجوئے بیٹھے تھے تو میں نے اس سے ذکرکیا۔ وہ ہمارے دفترمیں ہمارے ساتھ کام کرتا ہے، اس نے ہمارے لئے کچھ فلمیں بھی بنائی ہیں۔ اس نے مجھ سے کہا کہ، سر، میرے پاس ایک موضوع ہے۔ اور اب میں اس کی اوراپنی اگلی فلم “کنگ “کر رہا ہوں۔ بالی وڈ سپر اسٹار نے مزید کہا، اس فلم کے لیے مجھے اپنے آپ پر توجہ دینی ہے، مجھے اس پر کام شروع کرنا ہے، اپنا وزن کم کرنا ہے، کچھ اسٹریچنگ کرنی ہے۔

فلم ”کنگ“میں شاہ رخ خان کی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان بھی نظر آئیں گی۔ جب کہ ابھشیک بچن منفی کردارادا کریں گے۔

Celebrities

Bollywood

Shahrukh Khan

entertainment

lifestyle