Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

خاتون کی خودکشی کی کوشش، ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی نے اسے بچا لیا

ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہوئی، ڈرائیور اور پولیس کو خاتون کو محفوظ مقام پر کھینچتے ہوئے دکھایا گیا۔
شائع 17 اگست 2024 09:25am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

پُل سے چھلانگ لگانے والی خاتون کی ٹیکسی ڈرائیور نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بچا لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں واقع سمندری پُل ’اٹل سیٹو‘ جو بھارت کا طویل ترین پل مانا جاتا ہے، خاتون نے مبینہ طور اس پل سے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے موقع پر وہاں موجود ٹیکسی ڈرائیور نے بچا لیا۔

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی نے براری واقعہ یاد دلا دیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ خاتون اٹل سیٹو کے حفاظتی بند پر بیٹھی ہے۔ بعد ازاں وہ کوئی چیز سمندر میں پھینکتی ہے اور چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی ہے، مگر ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی اسے دوسری زندگی بخشتی ہے۔

بعد ازاں خاتون کو پکڑنے اور پل سے اوپر کھینچنے کے لیے اور ممبی ٹریفک پولیس اہلکار مدد کو پہنچنتے ہیں اور خاتون کو باحفاظت گرنے سے بچالیتے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ خاتون وہاں کس کے ساتھ پہنچیں مگر کہا جا رہا ہے کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ اٹل سیٹو پل خاص طور پر خودکشی کی غرض سے پہنچی تھی۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Woman Tries To suicide

Mumbai's Atal Setu

Saved By Driver