Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

دونوں ملکوں میں اشتراکِ عمل رہا ہے، پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ کی بریفنگ
اپ ڈیٹ 17 اگست 2024 04:25pm

امریکا نے کہا ہے کہ چند اعلیٰ فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات کے حوالے سے غیر جانب داری کے اصول پر عمل پیرا ہے۔

سبرینا سنگھ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کی اسٹریٹجک اور دیگر بہت سے امور میں مضبوط شراکت داری ہے۔ دونوں ملکوں نے بین الاقوامی فورمز میں ساتھ کام کیا ہے۔

پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بیشتر معاملات میں مل کر کام کرنے کے لیے خواہش مند ہیں اور اس کے لیے تیار بھی ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی ڈپٹی پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ دونوں ملک کے تعلقات خوش گوار رہے ہیں اور اس وقت بیشتر بین الاقوام معاملات میں فکر و نظر کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ دونوں ملک مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Pentagon

COLLABORATION

SABRINA SINGH

ARRESTS OF MILITARY OFFICERS

INTERNAL MATTER OF PAKISTAN

COMMON GROUNDS