Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوپ فرانسس نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دے دیا

غزہ کے شہریوں پر اسرائیلی حملے دہشت گردی ہیں، کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا کا ردِعمل
شائع 16 اگست 2024 08:44pm

رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی الم ناک صورتِ حال پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دےدیا۔

ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ سے مسلسل تکلیف دہ خبریں آرہی ہیں۔ کسی بھی نوع کے جواز کے بغیر وہاں نہتے شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے، گولیاں برسائی جارہی ہیں۔

پوپ کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو انسانیت سوز ہیں۔ ایک ماں اور بیٹی کو اسرائیلی اسنائپر نے ریسٹ روم جاتے ہوئے گولی ماردی۔ یہ صریح دہشت گردی ہے۔

پوپ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس حوالے سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ غزہ میں انسانیت سوز واقعات کی روک تھام ہو اور اسرائیل کو صریح جارحیت سے روکا جاسکے۔

Pope Francis

ATROCITIES IN GAZA

INCESSANT INDURATION

EXPLICIT TERRORISM