Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے کوئی ”منی ہارٹ اٹیک“ نہیں ہوا، آئمہ بیگ کی وضاحت

ہم سب انسان ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے، پاکستانی گلوکارہ
شائع 16 اگست 2024 06:42pm

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔

انسٹاگرام پر گلوکارہ نے واضح کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔

گلوکارہ آئمہ بیگ ’منی ہارٹ اٹیک‘ کا شکار، اسپتال میں داخل

انہوں نے بتایا کہ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں اتنا چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کیلئے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اپنی غلطی تھی، وہ تین ہفتوں سے مسلسل سفر کر رہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔