سندھ پولیس کا 15 لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ چوری ہوگیا
سامان میں 9 سو 50 کے قریب مختلف اقسام کی گولیاں بھی شامل ہیں، رپورٹ
سندھ پولیس کا 15 لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ چوری ہوگیا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق مجرمانہ غفلت کے باعث سندھ ریزرو پولیس کا اسلحہ چوری ہوا، چوری ہونے والے اسلحے میں 2 رائفل، 5 ایس ایم جی، 7 نائن ایم ایم پستول شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چوری ہونے والے سامان میں 9 سو 50 کے قریب مختلف اقسام کی گولیاں بھی شامل ہیں۔
متعلقہ ادارے تاحال چوری شدہ اسلحے کے حوالے سے رپورٹ دینے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ میں اسلحے کی برآمدگی کیلئے تفتیش کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
Sindh Police
Weapons
New Weapon
مقبول ترین
Comments are closed on this story.