Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک ہفتے میں شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا پانچواں حملہ

لبنانی ملیشیا نے سرحد کے نزدیک صہیونی فوج کے بیس پر 25 راکٹ اور میزائل داغ دیے
شائع 16 اگست 2024 06:09pm

لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ نے ایک بار پھر شمالی اسرائیل میں متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ خطے کی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے درجنوں راکٹ اور میزائل داغے جن میں سے بعض اپنے اہداف پر جاکر لگے اور خاصی تباہی ہوئی۔

یہ حملے اسرائیلی فوج کے رویثۃ العالم بیس کے نزدیک ہوئے۔ یہ علاقہ لبنانی سرحد سے جُڑا ہوا ہے۔ ایک ہفتے میں اسرائیل پر یہ حزب اللہ کا پانچواں حملہ ہے۔ بیس کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سے کئی میزائل اسرائیلی کی حدود میں آکر اہداف پر لگے۔ جہاں یہ میزائل آکر گرے وہاں سے آگ کے گولے اٹھے اور پھر دھویں کے بادل چھاگئے۔

ٹائمز آف انڈیا نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے کم و بیش 25 راکٹ داغے اور ایک ڈرون کے ذریعے بھی حملہ کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ شمالی اسرائیلی کے متعدد علاقوں میں ان راکٹوں کے گرنے سے تباہی مچی اور افراتفری پھیل گئی۔

HIZBULLAH MILITIA

ATTACK ON NORTERN ISRAEL

FIFTH IN A WEEK

IDF BASE HIT