Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی طرف سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، کھیلوں کی نمایاں شخصیات کی بھی شرکت

ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے فخر ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اپ ڈیٹ 16 اگست 2024 07:51pm

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں کھیلوں کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

آرمی چیف نے ارشد ندیم کو سنگلز ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی اور ارشد ندیم کے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بڑی انعامی رقم سے نواز دیا

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے فخر ہے، ارشد ندیم کی کامیابی سے پوری قوم کو خوشیاں ملیں۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کی ترقی کو خوشحال معاشرے کے لئے اہم قرار دیا اور کہا کہ ارشد کا آغاز سے عظمت کے حصول تک کا سفر متاثر کن رہا۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔آج آرمی چیف نے جی ایچ کیو مدعو کر کے عزت بخشی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سطرح استقبال کیا گیا، مجھے بڑا فخر محسوس ہوا کہ میں اتنی عظیم شخصیات کے درمیان موجود تھا،

تقریب میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیمیں، قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹ بال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹر اور کامن ویلتھ کے میڈل جیتنے والے، ایس اے ایف اور ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس 2024 کے شرکاء سمیت کھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپیئنز نے شرکت کی۔

اولمپکس 2024:پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا، ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں ریکارڈ بنا ڈالا

 تقریب میں ارشد ندیم کے اہلخانہ کی بھی شرکت۔ فوٹو۔۔ آئی ایس پی آر
تقریب میں ارشد ندیم کے اہلخانہ کی بھی شرکت۔ فوٹو۔۔ آئی ایس پی آر

تقریب میں لیجنڈ جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق اور دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے قریبی رشتہ دار، دوست اور کوچز بھی موجود تھے۔

ISPR

sports

General Asim Munir

Arshad Nadeem Gold