Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک ایس یو وی لانچ کردی، غیرمعمولی قیمتیں

ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ نے پورے ای وی ویلیو چین میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے
اپ ڈیٹ 16 اگست 2024 08:03pm

پاکستان میں ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ نے دیپال ایل 07 سیڈان اور دیپال ایس 07 ایس یو وی لانچ کرتے ہوئے اپنے الیکٹرک وہیکل برانڈ کی رونمائی کردی۔

یہ گاڑیاں پری بکنگ کے لیے دستیاب ہیں جن کی قیمتیں ایل 07 کی قیمت 1 کروڑ 55 لاکھ روپے اور ایس 07 کی قیمت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔

کمپنی نے پورے ای وی ویلیو چین میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے ، جس میں پاکستان بھر میں چارجنگ انفرااسٹرکچر کا قیام بھی شامل ہے۔ کمپنی نے کہا کہ سی کے ڈی مینوفیکچرنگ آٹھ سے دس ماہ میں شروع ہوسکتی ہے۔

electricity

Electric car

Pakistani