Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گولڈ میڈلسٹ باکسر ایمان خلیف کی نئی ویڈیو میں اُنہیں پہچاننا مشکل

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ بننے کے بعد ایمان خیلف کا 12 اگست کو الجزائر میں شاندار استقبال کیا گیا، میڈیا رپورٹس
شائع 16 اگست 2024 03:48pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والی الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

ٹرانسجینڈر تنازعہ کا شکار بننے والی ایمان خلیف نے اپنی نئی تصویر جاری کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر الجزائر کے ایک میک اپ آرٹسٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایمان خلیف کو میک اپ میں دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باکسر ایمان خلیف ہلکے گلابی رنگ کے پھولوں والے لباس میں کافی مختلف نظر آرہی ہیں جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ نے ایمان خیلف کی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ کپڑے اور ظاہری شکل یہ نہیں بتاتے کہ آپ کیا ہیں، ایمان نے کبھی بھی اپنی ظاہری کو بدلنے کی کوشش نہیں کی، اس ویڈیو میں پیغام بہت گہرا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپکس گولڈ میڈلسٹ بننے کے بعد ایمان خیلف کا 12 اگست کو الجزائر میں شاندار استقبال کیا گیا، ایمان خیلف کا گولڈ میڈل الجزائر میں خواتین کی باکسنگ کا پہلا تمغہ ہے۔

gold medalist

imane khelif

algerian boxer