Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی کارروائی روکنے کی متفرق درخواست دائر

نیب کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی کے دفاع میں بھاری نقصان ہو گا، درخواست میں استدعا
اپ ڈیٹ 16 اگست 2024 07:27pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی کارروائی روکنے کی متفرق درخواست دائر کر دی جبکہ ٹرائل کورٹ کے 12 اگست کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عمران خان نے 190 پاؤنڈز ریفرنس بند کرنے کے نیب کے فیصلے کا ریکارڈ فراہم اور ریفرنس کی کارروائی روکنے کی متفرق درخواست دائر کردی۔

نوازشریف نے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنےکی کوشش کی، حماد اظہر

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس: عمران خان کی بہنوں کی متفرق درخواست دائر

درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ تفتیشی افسر نے بیان دیا تھا کہ نیب کی 343 ویں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کیس بند کرنے کی منظوری دی گئی، ٹرائل کورٹ نے کیس بند کرنے کا ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی، اپریل 2020 کی نیب ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے 12 اگست کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور کہا کہ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ نیب کی 343 ویں بورڈ میٹنگ میں کیس بند کرنے کی منظوری دی گئی، ٹرائل کورٹ نے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی کے دفاع میں بھاری نقصان ہو گا، تفتیشی افسر نے جرح کے دوران نیب کی 343 ویں بورڈ میٹنگ سے متعلق کچھ باتوں کا اعتراف کیا، ضروری ہے کہ نیب کی 343ویں بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ کے سامنے رکھا جائے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عدالت کی وکلا صفائی کو گواہوں پر جرح کی آخری وارننگ

عمران خان کی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

190 million pounds scandal

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Imran Khan Bushra Bibi

190 MILLLION POUND CASE