Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر بارش کے موسم میں کافی اور نمک گیلے ہو جائیں تو کیا کیا جائے؟

یہ ٹوٹکے اپ کے سامان کو گیلا اور خراب ہونے سے بچائیں گے
شائع 16 اگست 2024 01:46pm

بارش کے موسم میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر باورچی خانے میں موجود اشیاء خراب ہو جاتی ہیں۔ جیسے کافی کے جار میں رکھی ہوئی کافی جم جاتی ہے۔ اسی طرح نمک کے ڈبوں ،چینی اور بسکٹ اور اسنیکس میں نمی ہوتی ہے۔

ان اشیاء کو نمی سے بچانے کے لیے کچھ طریقے اختیار کیے جائیں تو نمی بھی نہیں ہوگی اور چیزیں جلد خرا ب ہونے سے بھی بچ جائیں گی۔

اسٹرابیریز کے فوائد

اگر کافی کی بوتل میں گیلا پن آجائے تو ساری کافی استعمال کے قابل نہیں رہتی ہے۔اور بے کار ہوجاتی ہے۔ جسے ضائع کرنا پڑتا ہے۔اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کھلے یا باہر رکھے ہوئے اسٹیل کے چمچ کو کافی میں براہ راست نہ ڈالا جائے اور نہ ہی کافی میں رکھے چمچ کو ڈائریکٹ کافی بنانے والے کپ میں ڈالیں۔ اس کاصحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک چمچ کی مددسے دوسرے چمچ کو نکال کر اسے کافی کے کپ میں ڈالیں۔اس طرح بھاپ اور نمی دونوں کافی کے اندر داخل نہیں ہو سکیں گے۔

میز پر رکھے نمک دانیوں میں اکثر سوراخ ہوتے ہیں اور ان سوراخوں کے ذریعے سارا نمک گیلا ہوکرخراب ہوجاتا ہے۔ اگر آپ انہیں گیلے پن سے بچانا چاہتی ہیں توسب سے پہلے نمک دانی میں بہت کم نمک ایک یا ایک سے دو چمچ رکھیں، نمک کے ڈبے میں ایک چمچ چاول بھی ڈال دیں ، اس طرح نمک دانی میں نمی بھی نہیں ہوگی اور سارا نمک آسانی سے اورجلد ختم ہو جائے گا۔

بارش کے موسم میں بسکٹ کو گیلے ہونے سے بچانا کا یاک طریقہ تو یہ ہے کہ بسکٹ کے چھوٹے چھوٹھے پیکٹ خریدے جائیں اور دوسرا یہ کہ ان کےاندر چینی ڈال دی جائے، تب بھی وہ نمی کی وجہ سے گیلے نہیں ہوں گے۔

دسترخوان

Women

lifestyle