Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنا بیات انٹرنیٹ کی سست رفتارسروس پرحکومت پربرہم

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کردی
شائع 16 اگست 2024 01:41pm

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر آرٹسٹ حنا بیات پاکستان میں انٹرنیٹ بندش کے خلاف بھڑک اٹھیں۔

حنابیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف حکومت سے شکایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، ایک طرف، ہمیں اپنی بگڑتی ہوئی معیشت کی فکر ہے، جیساکہ ہم اس کے کے بارے میں روتے ہیں، اور پھر حکومت دعوی کرتی ہے کہ وہ اسے بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ لیکن دوسری طرف،آپ نے انٹرنیٹ بند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش جس کا براہ راست اثر لوگوں کے کاروبار پر پڑتا ہے. اس طرح سے تولوگوں کو اپنےذریعہ معاش اور روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ جائیں گے۔

حنابیات نے ذمہ داران سے سوال کیا کہ،آپ کيا چاہتے ہو؟ آپ نے خوف کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کر دیا۔ آپ فائر وال کیوں نصب کر رہے ہیں؟ آپ معیشت اور کاروبار کو تباہ کر رہے ہیں۔ کیا آپ پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آپ وہ کام کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن نہیں کر سکے۔ آپ ملک کو اس طرح تباہ کر دیں گے۔

انہوں نے آخر میں اعلی حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ، میری حکومت، فوج اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی انصاف کریں۔ اور انٹرنیٹ کی سست رفتار سروس کا نوٹس لیتے ہوئے اسے جلد ازجلد دور کریں۔

خیال ہےکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گرش ہیں کہ، حکومت فائروال سسٹم نصب کررہی ہے، اس لے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر ہورہی ہے، تاہم حکومتی ذرائعوں سے اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity