Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

2025 میں پرائڈ اف پرفارمنس حاصل کرنے والے اداکاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

انہیں اگلے سال 23 مارچ کویہ اعزاز دیا جائے گا
شائع 16 اگست 2024 12:28pm

جشن آزادی کے موقع پر ہرسال کی طرح اس سال بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیاہے۔ ان اعزازات کا اعلان حکومت پاکستان کی جانب سے 14 اگست کو کیا جاتا ہے اور انہیں اگلے سال 23 مارچ کو دیا جاتا ہے۔

اس سال شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صرف 3 آرٹسٹ کو پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز میں نامزد کیا گیا۔ ان کے نام یہ ہیں۔

نوشین شاہ نے مصباح ممتاز کو نازیبا پیغام کیوں بھیجا ؟

فریحہ پرویز

فنکارانہ گھرانے سے تعلق رکھنےوالی یہ گلوکارہ گذشتہ تین دہائیوں سے گلوکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان کے گانوں ”دل ہوا بوکاٹا“ اور ”وی میں تیرے لار لگی“ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی شوق سے سنے جاتے ہیں۔ وہ اپنی سریلی آواز اور غزلوں کی خوبصورت گائیکی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ فریحہ پرویز کو 2025 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا۔

حامد رانا

سونا چاندی کے دو مشہور کرداروں کو کون بھول سکتا ہے۔ جن میں ان کی معصومیت اور سادہ اداکاری آج بھی لوگوں کے دلوں پر نقش ہے۔ انہی میں سے ایک پی ٹی وی کے سنہری دور کے اداکار اور کامیڈین حامد رانا ہیں ، جنہیں سونا چاندی کے سونا کے طور پر جانا جاتا ہے ، سالوں تک عوام کو تفریح فراہم کرنے کے بعد آخر کار ان کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر انہیں یہ ایوارڈ گیا ہے۔

شیبا ارشد

شیبا ارشد نے بھی پی ٹی وی کلاسک سونا چاندی میں چاندی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کے کردار کو کلٹ کلاسک بھی سمجھا جاتا ہے۔ انہیں بھی اگلے سال پرائڈ آف پرفارمنس ملے گا۔

ثنا سفیناز

معروف ڈیزائنر ثنا ہاشوانی اور سفیناز منیر کو فیشن میں بہترین کام کرنے پراگلے سال ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

entertainment

lifestyle