Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہینڈ بیگ ساتھ رکھنے کی ضد، خاتون کو طیارے سے اُتار دیا گیا

بیگ فرش پر رکھنے کے بجائے اپنی گود میں رکھنے پر بضد تھیں، میڈیا رپورٹ
شائع 16 اگست 2024 10:29am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پرواز میں تاخیر اکثر مسافروں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ہوتی ہے، جس میں جہاز کی نشتوں میں دیر سے بیٹھنے سے لے کر بورڈنگ اعلانات کو نظر انداز کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

لیکن حال ہی میں چین میں ایک انوکھے طرز کا واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایک ہوائی جہاز میں سوار خاتون مسافر کو قیمتی ڈیزائنر بیگ ساتھ رکھنے کی ضد کرنے پر طیارے سے اتار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف پروازوں کے قانون کے برعکس خاتون اپنا لوئس ووٹن کا بیگ فرش پر رکھنے کے بجائے اپنی گود میں رکھنے پر بضد تھیں۔ خاتون سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنا بیگ سامنے والی سیٹ کے نیچے رکھ دیں۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوئس ووٹن برانڈ کے ایک ہینڈ بیگ کی قیمت تقریباً 3 ہزار امریکی ڈالر (8 لاکھ 48 ہزار سے زائد پاکستانی) روپے بنتی ہے۔

واقعے کے وقت پرواز میں موجود مسافروں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مذکورہ خاتون چائنا ایکسپریس ایئرلائن کی پرواز میں اکانومی کلاس میں سوار تھی۔

چائنا ایکسپریس ایئرلائنز نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے اور خاتون مسافر کی شناخت بتانے سے انکار کیا، تاہم اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

مذکورہ واقعے کی وجہ سے پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر گرما گرم دیکھنے کو ملی۔

کچھ لوگوں نے مسافر کو تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ دوسروں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ اپنے فرائض کی انجام دہی میں حد سے زیادہ جوش کا مظاہرہ کر رہی ہو۔

china

Woman

Handbag