Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چہلم حضرت امام حسینؓ: پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا
شائع 16 اگست 2024 10:33am

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل کی جائے گئی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں جلوس اور مجالس کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ملک بھر میں 7 محرم کے جلوس کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات، موبائل فون سروس بند

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی، راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل سروس جزوی بند ہوگی۔

ترجمان کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی، امن و امان کے قیام کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

punjab

home department punjab

mobile phone services

chelum

hazrat imam hussain