Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کم خرچ بالا نشین: گروسری خریدتے وقت غیرضروری اشیاء کی خریداری کی عادت سے چھٹکارا پایا جا سکتاہے

غیرضروری اصراف آپ کے اخراجات میں اضافہ کرکے بجٹ کو آوٹ کرسکتے ہیں
شائع 16 اگست 2024 09:55am

گروسری کی خریداری اتنی ہی ضروری ہے، جتنے گھر کے دیگر معاملات۔ لیکن مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے، جب ہم ضروری سامان کے ساتھ وہ سامان بھی خرید لیتے ہیں، جن کی درحقیقت کوئی خاص ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن ہم عادت سے مجبور ازراہ شوق بھی ایسی اشیاء اٹھا لاتے ہیں۔ اور بعد میں بجٹ کی کمی کا رونارونے بیٹھ جاتے ہیں۔

غیرضروری اصراف نہ صرف آپ کے اخراجات میں اضافہ کرتے ہیں ، بلکہ آ پ کے باورچی خانے میں بھی جگہ گھیر لیتے ہیں۔

کمرے میں موجود بو کو کیسے دور کیا جائے؟

اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ، آپ گھر کا راشن لیتے وقت زیادہ خرچ کردیتی ہیں، مگر اس عادت سے چھٹکارا پانا چاہتی ہیں تو ان طریقوں پرعمل کریں ، آپ کا راشن کا بل بھی کم ہوجائے گا اور بجٹ بھی آوٹ نہیں ہوگا۔

خالی پیٹ شاپنگ نہ کریں

ہمیشہ جب بھی کہیں شاپنگ یا خریداری کے لیے جائیں تو اس اہم نکتے کو ذہن میں رکھیں کہ آپ نے کچھ نہ کچھ کھایا ہو، کیونکہ خالی پیٹ خریداری سے آپ کا دل اضافی اشیاء لینے کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔ جیسے چپس، چاکلیٹ، بسکٹس وغیرہ کا بھی آرڈر دے دیتی ہیں۔

ایک تحقیق سےیہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خالی پیٹ راشن خریدتے وقت ہم بغیر سوچے سمجھےکھانے کی اشیاء بھی اٹھا لیتے ہیں۔

آفرز اور چھوٹی پیشکشوں کے جھانسے میں نہ آئیں

بعض اوقات ایسی آفرز پیش کی جاتی ہیں ، جس پر ایک پر ایک شے مفت یا پھر 50٪ ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے۔ ایسی چیزوں کی طرف بڑھنے سے پہلے یہ ذہن میں رکھیے گا کہ کوئی بھی کمپنی آپ کو مفت میں یہ عنایات عطا نہیں کرتی ہے، بلکہ ان آفرز کی بدولت آپ ان کی مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔

شاپنگ بل چیک کریں

شاپنگ کرنے کے بعد آپ کو جو بل دیا جاتا ہے، اس پر ایک مرتبہ ضرور نگاہ ڈال لیا کریں کہ، کہیں آپ کو اضافی بل تو نہیں دے دیا گیا ہے، یا جن چیزوں پر رعایت دی گئی ہے، اسکی قیمت میں رعایت کی گئی ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ گھر آنے کے بعد بھی چیک کریں کہ کیا کوئی چیز غیر ضروری تو نہیں آگئی ہے اور آئندہ ان کی خریداری سے گریز کریں۔

اشیائے صرف کی فہرست بنالیں

گھریلو راشن کی خریداری کے لیے اشیائے صرف کی فہرست بنا لیں ۔اس سے ایک تو آپ کو خریداری میں آسانی ہو گی اور دوسرے وہی سامان خریدیں گی ، جو آپ کی ضرورت ہو گی۔

مہینے میں ایک بار شاپنگ کریں

اگر آپ آن لائن شاپنگ کررہی ہیں، تو مہینے میں ایک بار شاپنگ کریں۔ کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہےکہ سامان گھر تک پہنچانے کی سہولت کی وجہ سے لوگ بار بار سامان خریتے جاتے ہیں۔ چاہے ضرورت نہ ہو۔

مقامی دوکان بھی خریداری کے لیے موزوں ہو سکتی ہے

بعض اوقات مقامی دوکانوں پر بھی سستا اور اچھی کوالٹی کا سامان دستیاب ہوتا ہے، اس لیے آن لائن یا بڑے اسٹورز پر خریداری سے پہلہے ان کی قیمتوں کا موازنہ محلے کی دوکانوں سے کر لیا جائے، اس کے بعد شاپنگ کی جائے۔ اسطرح اپ غیر ضروری اخراجات سے محفوظ رہیں گی۔

Women

lifestyle

shopping