Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل (ر) فیض حمید کی صحافی ابصار عالم سے مبینہ ٹیلی فونک گفتگو لیک

مبینہ فون کال میں بریگیڈیئر غفار کا ذکر بھی ہے جنہیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے
شائع 15 اگست 2024 11:31pm

پاکستان کی پریمیئر خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کی معروف صحافی اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم سے کی گئی مبینہ بات چیت کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جسے نجی ٹی وی چینل ”سما“ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا ہے۔

مبینہ فون کال میں جنرل (ر) فیض حمید ابصار عالم سے شکوہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں لفٹ نہیں کراتے، پھر وہ انہیں ایک کام کہتے ہیں۔

اس فون کال میں بریگیڈیئر غفار کا ذکر بھی ہوتا ہے جنہیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مبینہ فون کال میں جنرل فیض حمید اور ابصار عالم کی باہمی گفتگو ذیل میں دیکھئے۔

ابصار عالم: ’السلام علیکم، جناب عالی! کیسے ہیں آپ، خیریت سے ہیں؟‘

جنرل فیض حمید: ’خیریت سے، آپ سنائیں؟‘

ابصار عالم: ’میں ٹھیک ہوں، آپ کی دعائیں۔‘

جنرل فیض: ’آپ ہمیں لفٹ نہیں کراتے۔‘

اس پر ابصار عالم کہتے ہیں: ’کمال کرتے ہیں آپ، ساری لفٹ آپ کے لیے ہے۔‘

جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران گرفتار، نام سامنے آگئے

جنرل فیض حمید کہتے ہیں: ’میں صحیح کہہ رہا ہوں۔ میں تو گلہ کر رہا ہوں۔‘

ابصار عالم: ’اچھا گلہ کر رہے ہیں آپ، لیکن ایسا ہوا کیا؟‘

جنرل فیض حمید: ’چلو! ایک بریگیڈیئر صاحب ہے ہمارا، اس کو بھیجوں گا۔ ایک کام ہے۔ دو پرانے چینلز کے لائسنس بیچے تھے، ان کے لائسنس پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ تو ذرا آپ ایک اسپیشل مہربانی کروا دیں۔‘

ابصار عالم: ’کون سے والے؟‘

جنرل فیض حمید: ’وہ آئے گا، تفصیلات مجھے بھی نہیں پتہ۔ تفصیلات وہ بتائے گا۔‘

ابصار عالم: ’اچھا، آپ نے مجھے اس سے پہلے تو اس کا کچھ نہیں کہا تھا۔‘

جنرل فیض حمید: ’نہیں، ہم اور بہت کچھ کہتے ہیں۔ جب بھی ہم جاتے ہیں تو آگے سے کہتے ہیں کہ وہ ہماری بات نہیں سنتے۔ میں نے کہا کہ چلو! میں خود ان کو درخواست کردوں گا۔ وہ آئیں گے، بریگیڈیئر غفار نام ہے ان کا۔‘

اس پر ابصار عالم کہتے ہیں: ’ٹھیک ہے‘ اور جنرل فیض بھی کہتے ہیں: ’ ٹھیک ہے، اوکے’۔

اور پھر کال ختم ہوجاتی ہے۔

عمران خان کی سہولت کاری پر جیل کے مزید دو افسران گرفتار، تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی

اس فون کال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ابصار عالم ان دنوں چیئرمین پیمرا تھےالبتہ یہ واضح نہیں کہ جن دنوں کی یہ کال بتائی جا رہی ہے، ان دنوں جنرل فیض حمید آئی ایس آئی میں متعین ہوچکے تھے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ابصار عالم ان دنوں سما ٹی وی سے وابستہ ہیں۔

Faiz Hameed

audio leak

Absar Alam