Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ایفل ٹاور سے بھی 35 میٹر اونچا کشمیر کا ریلوے ٹریک

پہلی ٹرین جلد ہی بکل اور کوری کے علاقوں کے درمیان چلائی جائے گی۔
شائع 15 اگست 2024 11:19pm

دنیا کا سب سے اونچا اور محراب والا ریلوے پل پہلی بار انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے ذریعے جوڑنے کے لیے تیار ہے۔

یہ پل ایفل ٹاور سے 35 میٹر لمبا ہے اور پہلی ٹرین جلد ہی بکل اور کوری کے علاقوں کے درمیان چلائی جائے گی۔ جس کو مکم ل کرنے میں 20 سال سے بھی زیادہ کا وقت لگا ہے ۔

پل 272 کلومیٹر طویل اس ریلوے لائن کا حصہ ہے، یہ جموں سے گزرے گی اور بالآخر وادی کشمیر تک جائے گی تاہم وہاں تک اس کی تکمیل کے لیے ابھی تک کوئی مقررہ ٹائم لائن نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ریلوے لائن سے انڈیا کو شورش زدہ سرحدی علاقے میں اسٹریٹجک برتری حاصل ہو گی۔ کہ یہ پل سال بھر فوجی اہلکاروں اور سازوسامان کو سرحدی علاقوں تک لے جانے کے قابل بنائے گا۔

اسٹریٹجک امور کی ماہر شروتی پنڈلائی کہتی ہیں کہ اس سے انڈیا کو مغربی اور شمالی سرحدوں پر پاکستان اور چین کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کے اسٹریٹجک مقصد سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

india

Jammu and Kashmir

Railway Track