Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کچھ لوگ بنگلا دیش جیسے حالات پیدا کرنے پر تُلے ہوئے ہیں، ممتا بینرجی

کولکتہ میں جونیر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل پر زیادہ ردِعمل پر مغربی بنگال کی وزیرِاعلیٰ کا بیان
شائع 15 اگست 2024 11:01pm

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک جونیر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے معاملے کو ملک گیر تحریک کی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیرِاعلیٰ ممتا بینرجی نے خبردار کیا ہے کہ کچھ لوگ مغربی بنگال کو بنگلا دیش بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ اُن سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

جمعرات کو کولکتہ میں اس کالج پر مشتعل ہجوم نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی جہاں ایک پولیس اہلکار نے جونیر ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

مرکز میں بی جے پی کی مودی سرکار اس صورتِ حال کو مزید خراب کرنے پر بضد دکھائی دیتی ہے۔ میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعے جلتی پر تیل چھڑکا جارہا ہے۔

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے جشنِ آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب میں بھی خواتین کی سلامتی کا سوال اٹھاکر مغربی بنگال کی صورتِ حال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی۔

مغربی بنگال کی وزیرِاعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ بعض شر پسند عناصر بنگلا دیش کے سے حالات پیدا کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اُس کی وجوہ بہت مختلف تھیں۔ مغربی بنگال میں جونیر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کی واردات ہوئی ہے اور ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ جرم ثابت ہونے پر متعلقہ فرد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

rallies

MAMTA BANNERJEE

KOLKATTA MURDER CASE

OVERWHELMING PROTESTS