Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کئی گھنٹے کا انتظار، چارسدہ میں کھلاڑی نے سرکاری افسران کے سامنے ٹرافی ہی توڑ دی

کھلاڑی ٹرافی کو زمین پر پٹخنے کے ساتھ اسے پاؤں سے کچلتے بھی رہے
شائع 15 اگست 2024 10:27pm

چارسدہ میں کئی گھنٹے انتظار پر مجبور کیے جانے پر کھلاڑی نے سرکاری افسران کے سامنے ٹرافی زمین پر پٹخ دی جس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔

چارسدہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال میچ کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

جب مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو چیک اور ٹرافی دی گئی تو ایک کھلاڑی نے مختصر تقریر میں کہا کہ وہ کئی گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے بعد کھلاڑی نے ٹرافی زمین پر پٹخ کو توڑ دی۔ کھلاڑی ٹرافی کو زمین پر پٹخنے کے ساتھ اسے پاؤں سے کچلتے بھی رہے ۔

دوسری جانب بعض دیگر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ محض شکست کا غصہ نکالنے تھا جو ٹرافی پر نکالا گیا۔

KPK

Pakistani Players