Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی وبا قرار دیئے جانے والے منکی پاکس کا پہلا کیس پاکستان میں رپورٹ

مریض میں منکی پاکس کی تصدیق خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی
اپ ڈیٹ 16 اگست 2024 10:32am

پاکستان میں منکی پاکس کامشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، وزارت قومی صحت کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ممالک سے آیا ہے، وائرس کی تصدیق کے لئے قومی ادارہ صحت کو نمونہ بھیجا گیا جو مثبت آیا ہے۔

حکام وفاقی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب سے واپس آنے والا جوان دیر کا رہنے والا اور اس وقت مردان میں رہائشی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس سےمتاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں، متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور مزید لوگوں کے نمونے حاصل کیے جارہے۔

بعد ازاں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کردی۔

منکی پاکس کا مریض پشاور ایئرپورٹ سے گھر چلا گیا تھا، مریض نے منکی پاکس علامات ظاہر ہونے پر محکمہ صحت سے رابطہ کیا، منکی پاکس مریض کے قریبی افراد کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں پہلا کیس ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے منکی پاکس سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس پر مشتبہ کیسز اسپتال پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں جبکہ اضلاع میں منکی پاکس کے مشتبہ کیسزکا ڈیٹافراہم کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں کو منکی پاکس کی ایڈوائزری فراہم کی جائے، مشتبہ مریضوں کی مانیٹرنگ اور آئسولیشن کے انتظامات کیے جائیں گے، مشتبہ مریضوں کے نمونے بروقت تشخیص کیلئے لیبارٹری بھجوائے جائیں، ہیں کہیں بھی پازیٹو کیس ہو تو فوری رپورٹ فراہم کی جائے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ روز منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

پاکستان

Monkey

عالمی ادارے صحت

منکی پاکس