Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی، مریم نواز
اپ ڈیٹ 15 اگست 2024 08:25pm

پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں آئی ٹی حب کے قیام اورصوبہ کے طلبہ کیلئے میرٹ پراسکالرشپ کی بھی منظوری دی گئی۔ مریم نوازنے لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اورآئی ٹی حب کیلئے فوری اقدامات کا بھی حکم دیا۔

اجلاس میں مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائےگا۔ مریم نوازنے طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹس اسکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔

پچیس ہزارطلبہ کےتمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے سالانہ سو ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرطالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی آغازکردیا گیا۔ پنجاب کے ساٹھ گرلز کالجز کو پہلے مرحلےمیں بسیں دی جائیں گی۔ صوبے کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Maryam Nawaz

تعلیم

Maryam Nawaz Sharif