Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک کے چیٹ بوٹ کا کمال، نازیبا تصویروں کا سیلاب آگیا

گزشتہ روز متعارف کرایا جانے والا نیا ورژن Grok2 ممنوع مواد بھی استعمال کرتا ہے۔
شائع 15 اگست 2024 07:30pm

ایکس، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے متعارف کرائے ہوئے چیٹ بوٹ کے جدید ورژن Grok2 نے پہلے ہی دن انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ ممنوع مواد بھی استعمال کرتا ہے۔

دنیا بھر کی معروف شخصیات کی انتہائی نازیبا تصویریں تیار کرکے گروک ٹو نے تہلکہ مچادیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، کملا ہیرس اور عالمگیر سطح پر معروف دیگر سیاسی و غیر سیاسی شخصیات کی نازیبا تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی ہے۔ چیٹ جی پی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہدایات کے مطابق چیزیں تیار کرنے والے دیگر ٹولز کاپی رائٹ مٹیریل اور ممنوع مٹیریل استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

گروک ٹو کا پکچر جنریٹر کسی بھی چیز کے بارے میں فرمائش کیے جانے پر اپنا کام شروع کردیتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے دیگر پلیٹ فارمز متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کرتے ہوئے بہت سی ہدایات قبول کرنے سے صاف انکار کرتے ہیں جبکہ گروک ٹو بے لگام انداز سے کام کرتا ہے۔ یہ کسی بھی شخصیت کی کسی بھی قسم کی تصویر تیزی سے تیار کر ڈالتا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اور مصںوعی ذہانت کے دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے ممکن ہی نہیں کہ کسی بھی معروف شخصیت کی انتہائی نازیبا تصویر بنالی جائے۔ جو لوگ ممنوع نوعیت کا مواد تیار کرنے میں غیر معمولی دلچسپی لیتے ہیں وہ گروک ٹو سے بہت فائدہ اٹھائیں گے۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقیقت کے برعکس اور انتہائی توہین آمیز مواد بھی آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے اس لیے امریکا اور یورپ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے قوانین سخت کیے جارہے ہیں۔ مصںوعی ذہانت کی مدد سے ایسی چیزیں بھی تیار کی جاسکتی جو انتخابات پر اثر انداز ہوں۔ میمز اور دوسری بہت سی چیزیں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیے جانے کی صورت میں زیادہ خرابیاں پیدا کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں :

گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابل پراجیکٹ ایسٹرا پیش کردیا

مصنوعی ذہانت کی ایپ ”چیٹ جی پی ٹی“ اب اینڈروئیڈ صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

”چیٹ جی پی ٹی“ کی اپنے صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری

Elon Musk

ChatGPT

GROK 2

FABRICATED PICTURES

ILLICIT IMAGES

INSULTING IMAGES

INTERNET FLOODED