Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پی ٹی آئی لاہور کی قیادت مستعفی

شیخ امتیاز کو پی ٹی آئی لاہور کا صدر بنانے کا فیصلہ
شائع 15 اگست 2024 07:29pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے صدر چوہدری اصغر گجر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری اصغر گجر کو تین ماہ قبل لاہور تنظیم کا صدر بنایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے بھی ذمہ داری سے استعفی دے دیا ہے۔

حافظ فرحت عباس کے استعفے کے بعد پارلیمانی لیڈر پنجاب کون ہوگا ؟ نام سامنے آگیا

چوہدری اصغر گجر نے اپنے استعفے میں کہا کہ کارکنان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد میں میرا ساتھ دیا، امید ہے آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کو پی ٹی آئی لاہور کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیخ امتیاز محمود پہلے بھی پی ٹی آئی لاہور کے صدر رہ چکے ہیں۔

pti lahore

Chaudhry Asghar Gujjar