Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکیورٹی فورسز کا کرم ایجنسی میں آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 5 زخمی

خوارج کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع 15 اگست 2024 07:00pm

سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران 5 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا، اس دوران فتنہ الخوارج کے سات خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ان میں سے پانچ زخمی ہوگئے۔

بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، سرفراز بگٹی

آئی اسی پی آر کے مطابق خوارج کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

عمران خان کی سہولت کاری پر اڈیالہ جیل کے دو اہم عہدیدار گرفتار

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

Fitna Al Khawarij

Khawarij