اشتہار میں قرآن کی آیت استعمال کرنے پر مراکشی کمپنی کو تنقید کا سامنا
ٹیلی کام کمپنی نے گاڑیوں پر سورۃ حدید کی آیت کا ٹکڑا استعمال کیا، انٹرنیٹ پر شدید ردِعمل
مراکش کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے اپنے اشتہار میں قرآن کی ایک آیت کا ٹکڑا استعمال کر ڈالا جس پر اُسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کمپنی نے سورۃ حدید کی آیت کا ٹکرا ”معكم أينما كنتم“استعمال کیا۔
متعلقہ اداروں اور لوگوں نے کاروباری مقاصد کے لیے قرآنی آیت کے استعمال پر شدیدغم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ بہت سی نامور شخصیات نے بھی اس قبیح حرکت پر کمپنی کو سرزنش کی۔
مراکش کی جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے حسن العمرانی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کمپنی کو اس حرکت پر مطعون کیا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اُن ماہرین کی اہلیت پر بھی شک ظاہر کیا جنہوں نے کمپنی کو آیت کا ٹکڑا استعمال کرنے کا جواز فراہم کیا۔
MOROCCAN FIRM
A PIECE OF QURANIC VERSE
CONTROVESIAL AD
CHAPTER CALLED HADEED
مقبول ترین
Comments are closed on this story.