Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ

تنظیم نو سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی
شائع 15 اگست 2024 05:19pm

اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا جس سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سالانہ کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اسپیکرایاز صادق کی زیرصدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ اقدامات قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہیں، پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں 130 غیر ضروری آسامیاں ختم کی جائیں جس سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات کے اقدامات سے مزید 40 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

National Assembly

sardar ayaz sadiq