Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیض حمید کی گرفتاری: مزید شواہد سامنے آئے ہیں، لگتا ہے مزید گرفتاریاں ہوں گی، عطاء تارڑ

وزیراعظم جلد خطاب کرکے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، وزیر اطلاعات
شائع 15 اگست 2024 05:05pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد سامنے آئے ہیں، لگتا ہے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد قوم سےخطاب کریں گے، وزیراعظم خطاب میں عوام کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے۔

جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران گرفتار

عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی استحکام کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہئے، ہم احتساب کے اس عمل کو سراہتے ہیں۔

فوج اگر اندرونی احتساب چاہتی ہے تو ضرور کرے، اس معاملے سے میرا لینا دینا نہیں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد سامنےآئےہیں، لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، لیکن گرفتاریاں صرف ایک ادارے تک محدود نہیں رہنی چاہئیں، آج بھی تین افراد گرفتار ہوئے ہیں، تحقیقات میں مزید نام سامنے آرہے ہیں۔

Faiz Hameed

Attaullah Tarar