داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین پر حملے کا مقدمہ درج
ڈاکٹر ثمرین نے بھاگ کر خود کو محفوظ کیا، گولی صرف گاڑی کو لگی، متن
کراچی میں داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر ثمرین دیگر افسران کے ساتھ اورنگی ٹاؤن کے کالج میں 14 اگست کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی تھیں ڈاکٹر ثمرین گاڑی میں بیٹھنے لگیں تو نامعلوم شخص دروازے سے داخل ہوا۔
دروازے سے اندر آتے ہی نامعلوم شخص نے فائرنگ شروع کردی، ڈاکٹر ثمرین نے بھاگ کر خود کو محفوظ کیا، ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کی تو ملزم فرار ہوگیا، فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گولی صرف گاڑی کو لگی تھی ۔
Dr. Asim Hussain
Dr. Samreen
مقبول ترین
Comments are closed on this story.