Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگنا وناوت کی فلم ’ایمرجنسی“ کا ٹریلر بدھ کو لاونچ کردیا گیا

کنگنا رناوت نے اس فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے
شائع 15 اگست 2024 03:45pm

کنگنا وناوت کی فلم ’ایمرجنسی“ کا ٹریلر بدھ کو ریلیز کردیا گیا۔

کنگنا رناوت کی اس فلم کو کنگنا نے خود ڈائریکٹ کیاہے اوراس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ اس فلم کے ٹریلر کا فلم بینوں کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ کنگنا رناوت نے اس فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا کردارادا کیا ہے۔

کنگنا نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ بالی وُڈ کے تینون خانوں سلمان خان، عامر خآن اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ ایک ہی فلم میں ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرنا چاہتی ہیں۔ تاکہ ان کا وہ روپ دکھاسکیں، جہان وہ اداکاری بھی کرسکیں اور خود کواچھا بھی دکھا سکیں۔

ابھیشیک بچن نے ایشوریا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

یاد رہے کہ کنگنا رناوت شاہ رخ خان اورعامرخان کے خلاف اکثر بولتی رہتی ہیں۔ لیکن اب انہوں نے ان خانز کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں ، اس سے انڈسٹری کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اوراس کے لیے ہمیں ان کا شکر گذار ہونا چاہیے، میں سمجھتی ہوں کہ ان کا ایک فنی پہلو بھی ہے،جسے چند فلموں کے علاوہ کہیں اور کام میں نہیں لایا گیا۔

انہوں نے مرحوم اداکار عرفان خان کی کسی فلم کے لیے ہدایت کاری نہ کرنے کا بھی افسوس کیا۔ اور کہا کہ وہ ان کے پسندیدہ خانز میں سے ایک ہے۔ اوروہ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle