Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
22 Rajab 1446  

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟
شائع 15 اگست 2024 01:34pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 57 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح 10 گرام سونا 256 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 680 روپے کا ہوگیا ۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، نئی قیمت کیا ہوگئی

منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یوم آزادی کی تعطیلات کی وجہ سے بدھ کو صرافہ بازار بند تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP