Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب: تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے طلبہ کیلئےاسٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔
شائع 15 اگست 2024 01:05pm

پنجاب حکومت کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لئے بڑا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی جس کے تحت 25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا جبکہ انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت دی ہیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ کیلئےاسٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔

حکومت پنجاب 25 ہزار طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے سالانہ 125ارب ادا کرے گی جبکہ پنجاب کے 60 گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی۔

punjab

punjab student