Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے گھر والوں نے میری بیٹی کے انتقال کی خبرمجھ سے چھپائی، سابق امپائرعلیم ڈار

یہ میری زندگی کا اہم موڑ تھا
شائع 15 اگست 2024 12:46pm

پاکستان سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار ایک بہترین بین الاقوامی امپائر ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں بطور بلے بازکرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ پھر جلد ہی انہوں نے جلد ہی امپائرنگ کا رخ کیا اور خود کو ایک بہترین امپائر ثابت کیا۔

16 مارچ 2023 کو ڈار نے 19 سالہ کیریئر کے بعد امپائرنگ سے استعفیٰ دے دیا۔

حال ہی میں علیم ڈار نے ایک نجی چینل کے شومیں شرکت کی۔ انہوں نے اس شو اپنی نوزائیدہ بیٹی کو کھونے کی المناک خبرشیئر کی، اس وقت وہ اپنے بین الاقوامی دورے پر تھے۔

احمد علی بٹ نے ہمایوں سعید پرزاہد احمد کو کیوں ترجیح دی؟

علیم ڈار نے کہا کہ وہ 2003 میں ورلڈ کپ میچوں کے لیے امپائرنگ کر رہے تھے۔ یہ ایک بین الاقوامی دورہ تھا اور میرے کیریئر کی ابتدا بھی تھی۔ میں پینل میں سب سے کم عمر امپائر تھا، جس نے 12 بین الاقوامی میچ کھیلے تھے۔ یہ میری زندگی کا اہم موڑ تھا۔ جب میں ورلڈ کپ میں مصروف تھا تو اس دوران میری سات ماہ کی بیٹی کا انتقال ہوا۔ علیم ڈار کا کیریئر بنانے کے لیے ان کی بیوی اور ان کے گھروالوں نے اس خبر کو ایک ماہ تک علیم ڈار سے چھپایا۔ کیونکہ وہ انکے کیریئر کی ابتدا تھی۔ انہیں یہ اطلاع جوہانسبرگ میں ملنے والے ایک شخص نے یہ خبر سنائی۔

اس وقت تک ورلڈ کپ تقریبا ختم ہو چکا تھا، لیکن جب میں نے یہ خبر سنی تو میں نے اپنی بیوی کو فون کیا اور وہ رونے لگی۔ اس کے بعد میں نے پاکستان کے لیے پرواز پکڑی۔ علیم ڈار نے کہا۔

Celebrities

sports

lifestyle