Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچ ری پبلکن آرمی کے 2 دہشتگردوں کی فون کال میں ’دھرنے کیلئے پیسے‘ دینے کا انکشاف

دہشت گرد براہمداغ بگٹی اور ماہ رنگ بلوچ کے دھرنوں کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 15 اگست 2024 12:27pm

کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے 2 دہشت گردوں کی فون کال میں انکشافات سامنے آگئے، دہشت گرد براہمداغ بگٹی اور ماہ رنگ بلوچ کے دھرنوں کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی کے 2 اہم دہشت گردوں کی خفیہ بات چیت منظرِ عام پر آنے کے بعد اہم ترین انکشافات سامنے آئے ہیں، فوج کال کے دوران دونوں دہشت گرد براہمداغ بگٹی اور ماہ رنگ بلوچ کے دھرنوں کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی فون کال کے دوران بات چیت کرتے ہوئے دہشت گرد لغاری چندرزئی، دہشت گرد سبزال سے کہہ رہا ہے کہ میں واٹس ایپ کے نیٹ ورک پر گیا ہوں، سردار صاحب کے ساتھ بھی رابطہ کیا ہے، جس پر دہشت گرد سبزال نے کہا کہ دھرنا جاری ہے، ماہ رنگ کے اس دھرنے میں ہمارا علی نواز خوش نہیں ہے، وہ گروپوں میں غلط باتیں کر رہا ہے، براہمداغ بادشاہ آدمی ہے وہ اس کو کچھ نہیں کر رہا ہے۔

دہشت گرد لغاری چندرزئی نے کہا کہ براہمداغ نے خود تو ان دھرنوں والوں کے اوپر ظلم ہونے پر مذمت کی ہے، جس پر سبزال نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنا ہوا تھا تو برہمداغ نے 50 سے 70 لاکھ روپے ان کو دیے تھے۔

دہشت گرد سبزال نے مزید کہا کہ مجھے یہ بات ریاض گل نے بتائی تھی، وہ لوگ بلوچوں کی خاطر یہ دھرنے اور جلوس کر رہے ہیں، علی نواز کو کیا تکلیف ہے، اس دفعہ ڈاکٹر ماہ رنگ کچھ نہ کچھ کرے گی، جس پر لغاری چندرزئی نے جواب دیا کہ ہاں وہ کوئی طریقہ کرے گی اگر بلوچوں نے اس کی بات مانی ہے۔

ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

اسلام آباد میں مظاہرے کی قیادت کرنیوالی ماہ رنگ بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

دہشت گردی سبزال نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی بات مان لیں گے کیونکہ وہ بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کی بات چل رہی ہے، ملک میں زیادہ تبدیلی جلسے جلوس سے آتی ہے، پولیس اور وہ 5 خاص آدمیوں کو ہم معاف نہیں کریں گے۔

دہشت گردی لغاری چندرزئی نے جواب دیا کہ پولیس والا بیان میں نے نہیں سنا تھا، جس پر سبزال نے کہا کہ پولیس والا بیان کل آیا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی آڈیو کال نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی اور اسلام آباد والے دھرنے کے پورے بیانیے کی حقیقت واضح کردی ہے، کال میں بشیر زیب اور ڈاکٹر اللّٰہ نذر کا دھرنے کی بات چیت سے تعلق اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دھرنے کو بلوچ دہشت گردوں کی کھلی پشت پناہی حاصل ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کال میں ماہ رنگ بلوچ کے اسلام آباد والے دھرنے کے لیے، بی آر اے کے براہمداغ بگٹی کی طرف سے 50 سے 70 لاکھ روپے دینے کا انکشاف یہ بات ثابت کرتا ہے کہ ماہ رنگ اِن ملک دشمن عناصر کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کال نے ماہ رنگ بلوچ کی دہشت گردوں کے لیے سہولت کاری اور اصلی ایجنڈے کو بھی بے نقاب کردیا ہے، کال اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں کی سہولت کاری اندرون اور بیرون ملک بیٹھے ماسٹر مائنڈ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد

protest

Terrorist

bra

Mahrang Baloch

baloch republican army

baloch republican army terrorist

terrorist phone call

brahamdagh bugti