Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، سرفراز بگٹی

ڈی سی پنجگور کو بے دردی سے شہید کردیا گیا، ان کے بچوں اور فیملی کو سپورٹ کریں گے، وزیر داخلہ بلوچستان
شائع 15 اگست 2024 10:06am

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، بلوچستان میں سازش کے تحت واقعات ہورہے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں عظیم الشان طریقے سے یوم آزادی منایا گیا، میں پورے پاکستان کو آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈار نے ہمارے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائیں، ہم نے 21 نادرا کے سینٹرز کا افتتاح بھی کیا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، بلوچستان میں پرامن احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کی گئی، بلوچستان میں ریاست کے خلاف سازش کی گئی، بلوچستان میں سازش کے تحت واقعات ہورہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم مزدوروں کے 500 بچوں کو اسلام آباد بھیج رہے ہیں، ان 500 بچوں کو اسلام آباد میں تعلیم دی جائے گی، مزدورکا بیٹا تعلیم حاصل کرکے پاکستان اور عوام کی خدمت کرے گا۔

کوئٹہ : گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ڈی سی پنجگور چل بسے، چیئرمین میونسپل کمیٹی کی حالت خطرے سے باہر

ڈپٹی کمشنر کے قتل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈی سی پنجگور کو بے دردی سے شہید کردیا گیا، شہید ذاکر بلوچ کے بچوں اور فیملی کو سپورٹ کریں گے، شہید ڈی سی کی اہلیہ کو بھی سرکاری نوکری دیں گے، ہم شہدا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چمن میں ٹرانسپورٹرز کا مسئلہ حل کردیا گیا، ہماری حکومت ریفارمز ایجنڈے پر کام کرہی ہے،بلوچستان کے لوگ کسی سازش کاحصہ نہ بنیں۔

quetta

Balochistan law and order situation

Pakistan Law and order situation

Sarfraz Bugti

Mir Sarfaraz Bugti

interior minister balochistan

deputy commissioner panjgur

zakir baloch