Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

داڑھی کٹوا کا فرار ہونیوالا شیخ حسینہ کا ساتھی گرفتار

سلمان معزول وزیر اعظم کے ذاتی صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے اربوں ڈالر کا غبن کرنے کا الزام ہے
شائع 15 اگست 2024 08:54am

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے معزول کیے جانے کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کی پریشانی میں تاحال کمی نہیں ہوسکی۔ طلبہ نے بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ کے ہر قریبی ساتھی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، طلبہ نے نے بھارت نواز حسینہ واجد کے ایک قریبی ساتھی کو اپنی داڑھی اور بال منڈوا کرفرار ہوتے ہوئے پکڑ لیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ شیخ حسینہ کا کوئی بھی ساتھی ملک سے فرار نہ ہوپائے۔ اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کے صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرنے والے سلمان ایف رحمان نامی شخص کو کل رات گئے گرفتار کر لیا ہے۔

بنگلہ دیشی سیکورٹی فورسز کو خبر ملی کہ سلمان ملاح کا روپ اختیار کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساحلوں پر نگرانی بڑھادی اور وہاں ایک کشتی سے انہیں گرفتار کرلیا۔

سلمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شناخت مکمل طور پر تبدیل کر لی تھی۔ انہوں نے اپنی داڑھی کٹوادی تھی اور ایک ماہی گیر یا ملاح کا بھیس بنا لیا تھا، جس کی آڑ میں وہ بنگلہ دیش سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔

حسینہ واجد اور ان کے حکومتی عہدیداروں پر قتل کا مقدمہ درج

سلمان پر بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ذاتی صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے اربوں ڈالر کا غبن کرنے کا الزام ہے۔ اس سے پہلے ایک میجر جنرل کو بھی ہوائی جہاز میں سوار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:

1971 دوسری بار الٹ دیا گیا، شیخ مجیب خاندان کی بس ہوگئی، حسینہ واجد کا بیٹا چیخ اٹھا

سیاسی قیدیوں کیلئے جہنم، شیخ حسینہ کا پراسرار ’آئینہ گھر‘