Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پیرس اولپمکس میں ونیش پھوگاٹ کیلئے کوئی اولمپک تمغہ نہیں، نااہلی کے خلاف اپیل خارج

کھیلوں کی ثالثی عدالت نے اپنا فیصلہ جاری کیا
شائع 15 اگست 2024 08:46am

پیرس اولمپکس میں 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر فائنل راؤنڈ میں نااہل کی جانے والی بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل بھی مسترد کردی گئی۔

واضح رہے کہ کھیلوں کی ثالثی عدالت نے اپنا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں سی اے ایس نے اس معاملے پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

بجارت پیرس اولمپکس میں اپنا 7 واں تمغہ نہیں جیت پائے گا کیونکہ کھیلوں کی ثالثی عدالت نے مشترکہ چاندی کے تمغے کے لیے ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد کردی۔

اس فیصلے کے بعد ونیش پھوگاٹ نہ صرف چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئیں بلکہ اپنی کیٹیگری میں آخری نمبر پر رہیں۔

بھارتی ریسلر فائنل کیلئے نا اہل قرار دیے جانے پر بے ہوش، اسپتال میں داخل

ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں سونے کے تمغے کے میچ کے دن نااہل قرار دیے جانے کے بعد مشترکہ چاندی کے تمغے کی اپیل کی تھی۔

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے عدالت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ونیش پھوگاٹ کے معاملے پر قانونی سہارا لینے کی کوشش کرے گی۔

ونیش پھوگاٹ سے میڈل چھین لیا گیا، سچن تینڈولکر پھٹ پڑے

india

paris olympics 2024

No Olympic medal for Vinesh Phogat