جانیے، کون سا ویکس حساس جلد کے لیے موزوں ہوتا ہے؟
جسم کے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کے لیے تقریبا ہر خاتوں ویکسنگ کرواتی ہے، گرچہ یہ عمل تھوڑا تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ لیکن اس کے ذریعے جسم سے غیرضروری بالوں کو جڑ سے اکھاڑنے میں مدد ملتی ہے۔ اور نئے بالوں کی افزائش کا عمل بھی سست ہوجا تا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جلد پر چمک بھی آجا تی ہے۔ ایسے میں ذہن میں بہت سے سوالات ابھرتے ہیں، جس کی تشفی کی جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حساس جلد کے لیے شہد کا موم کیسا ہے؟
بھارتی اداکارہ کا مہاسوں کیلئے عجیب ٹوٹکا، ماہرین نے خبردار کردیا
شپد کی ویکسنگ ویسے تو بہت فائدہ مند ہے، لیکن اگر آپ کی جلد حساس ہے تو یاد رکھیں، حساس جلد کے لیے شہد کا ویکس موزوں نہیں ہے۔ کیونکہ یہ جلد میں جلن کر سکتی ہے۔ اور اسکی وجہ سے کچھ خواتین کو جلد سرخ ہونے کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔
کیا شہد موم کے مقابلے میں چاکلیٹ کا موم بہتر ہے؟
اگر شہد کے موم اور چاکلیٹ موم کا مقابلہ کیا جائے تو چاکلیٹ کا موم شہد کے موم سے کم تکلیف دہ ہے۔ کیونکہ شہد کا موم جلد پر سختی سے جم جاتا ہے اور جب انہیں اتارا جاتا ہے، تو بال کھینچنے میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔
چاکلیٹ ویکس حساس جلد کی حامل خواتین کے لیے بھی موزوں ہے۔ اسی طرح اگر کسی کے بال سخت ہیں تو پھر شہد کا ماسک مناسب ہے۔
اس کے علاوہ حساس جلد کے لیے ریکا موم کو بھی اچھا سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ ریکا ویکس میں گلیسرین اور تیل جیسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام ویکس کے مقابلے میں اس میں کم درد ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.