Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افریقہ میں منکی پاکس کی وبا کے بعد عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

کانگو میں منکی پاکس کی متعدی وبا چار سو پچاس افراد کی جان لے چکی ہے
شائع 15 اگست 2024 08:36am

ڈبلیو ایچ او نے افریقہ میں منکی پاکس کی وبا کے بعد عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس گیبرئیس نے کہا کانگو میں منکی پاکس کی متعدی وبا چار سو پچاس افراد کی جان لے چکی ہے، افریقہ کے باہر وائرس پھیلنے کا امکان بہت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگو کے بعد وسطی اور مشرقی افریقہ کے کچھ حصوں میں وائرس پھیل چکا ہے، سال دو ہزار بائیس میں ایشیا سمیت سو ممالک میں کلیڈ ٹو وائرس پھیلا تھا۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ وائرس کی نئی قسم کلیڈ ون انتہائی خطرناک ہے، وبا کو روکنے کے لیے مربوط بین الاقوامی ردعمل ضروری ہے۔

WHO

World Health Organization

عالمی ادارے صحت

منکی پاکس