Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مری روڈ پر بدترین ٹریفک جام سینکڑوں سیاح پھنس گئے

مسافروں کی طرف غلط اوور ٹیکنگ کے باعث روڈ پر ٹریفک جام ہوا ہے، پولیس
شائع 14 اگست 2024 08:41pm

ایبٹ آباد مری روڈ پر بدترین ٹریفک جام سینکڑوں سیاح پھنس گئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات اور ہرنو میں ملک بھر سے لاکھوں سیاحوں کی آمد کے باعث دھمتوڑ سے لیکر بگنوتر تک سینکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جبکہ ٹریفک پولیس روڈ کو بحال کروانے مصروف عمل ہے پولیس کے مطابق مسافروں کی طرف غلط اوور ٹیکنگ کے باعث روڈ پر ٹریفک جام ہوا ہے۔

Murree

Traffic Plan