Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے منفی پروپیگنڈوں کے سوا کیا دیا، امیر مقام

9 مئی کو پاکستان کےخلاف بڑی سازش کی گئی، حملے کرنے والوں سے سب واقف ہیں، وفاقی وزیر
شائع 14 اگست 2024 07:36pm
فوٹو۔۔۔اے پی پی/فائل
فوٹو۔۔۔اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بچوں کی طرح ثبوت مانگ رہے ہیں، انہوں نے منفی پروپیگنڈوں کےسوا کیا دیا۔

مردان میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کےخلاف بڑی سازش کی گئی تھی، سب واقف ہیں وہ کون لوگ تھے جنہوں نے حملے کیے۔

پاکستان کو باہر کے نہیں اندر کے دشمن سے خطرہ ہے، محمود خان اچکزئی

انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے 1947میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا، صوبے کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔

حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑ دیا

امیرمقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کےعوام نے کشمیر بارڈر پر بھارت کا مقابلہ کیا، صوبے کےعوام نے دہشت گردی کےخلاف بڑی قربانیاں دیں، ہزاروں لوگ شہید اور زخمی ہوئے، آئندہ بھی ہم پاکستانی پرچم کو ہمیشہ بلند رکھیں گے۔

MAY 9 RIOTS

Ameer Maqam

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)