کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ پہلا کیس رپورٹ
مریض کی عمر 32 سال ہے اور مریض کواسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے
کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ پہلا کیس سامنے آگیا۔ جناح اسپتال میں کانگو وائر سے متاثرہ مریض کواسپتال میں داخل کیا گیا۔
اسپتال کے انتظامیہ کے مطابق مریض کو گزشتہ روز تیز بخار اور ڈائریا کے سبب اسپتال لایا گیا تھا تاہم مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مریض کی عمر 32 سال ہے اور مریض کواسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔
عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی بڑے پیمانے پر آمدورفت کے دوران یہ وائرس ہرسال رپورٹ ہوتا ہے، کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے دوسرے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں نومبر 2023 میں بھی ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شہری میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
karachi
congo virus
مقبول ترین
Comments are closed on this story.