Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم آزادی : گوگل کا ڈوڈل پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل، ڈوڈل پر آم لگانے کی خاص وجہ کیا ہے

پاکستان کا پرچم ڈوڈل کے وسط میں دکھائی دیا جس کے دائیں بائیں آم موجود ہیں
شائع 14 اگست 2024 07:22pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین شاٹ
فوٹو۔۔۔ اسکرین شاٹ

پاکستان کے یوم آزادی پر سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل رہا ۔ اس موقع پر گوگل نے جو ڈوڈل تیار کیا ہے اس میں آموں کو مرکزی حیثیت دی گئی۔

سرچ انجن گوگل عام طور پر مختلف ممالک کے تہوار اور جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کرتا ہے اور ان ممالک کی خوشیوں میں شامل ہوتا ہے۔

یوم آزادی : واہگہ بارڈر پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے یوم آزادی پر بھی تبدیل کیا۔ اور نا صرف سبز ہلالی پرچم بلکہ پاکستان کے مشہور آموں سے سجایا۔

پاکستان کا پرچم ڈوڈل کے وسط میں دکھائی دیا جس کے دائیں بائیں آم موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ آموں کے ٹکڑے بھی رکھے گئے۔

ملک بھر میں 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

گوگل کا کہنا ہے کہ آموں کو ڈوڈل کا حصہ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ آم زمانہ قدیم سے اس خطے کی ثقافت کا حصہ ہیں اور پاکستانی آم بہترین ذائقے دار ہوتے ہیں۔ جب کہ آموں کو پرجوش جذبات، سخاوت اور امارات کی علامت سمجھا جاتا ہے جن کو دوستوں اور گھر والوں کو تحفے کے طور پر دیا جاتا ہے۔

google

14th August

QUAID E AZAM Muhammad Ali Jinnah