Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو یو اے ای قونصلیٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کو بھی ایوارڈ دیا گیا
شائع 14 اگست 2024 06:16pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں سافٹ ڈپلومیسی ایوارڈ سے نوازا گیا، انھیں یہ اعزاز پولیو کے خاتمے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

آصفہ بھٹو نے ایوارڈ پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان دنیا کے ان دو ملکوں میں شامل ہے جہاں پولیو کا مرض موجود ہے، اور انھیں اس بات سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔

پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات کا اعتراف، 104 افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور بھی اس موقع پر موجود تھیں، انہیں بھی یو اے ای کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں پر ایوارڈ دیا گیا۔

UAE

Aseefa Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)