Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، روہت شرما کا دوسرا نمبر

شاہین شاہ آفریدی کی بھی ترقی ہوگئی، ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ محمد نبی کی پہلی پوزیشن
شائع 14 اگست 2024 05:45pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جس کے تحت بلے بازوں میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے جب کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی ترقی ہوگئی۔

ون ڈے کی نئی رینکنگ میں بابراعظم 824 رینٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ جبکہ دوسری پوزیشن روہت شرما نے765 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کرلی ہے۔ روہت شرما نے ایک درجہ ترقی پاکر اپنے ہم وطن شبمن گل کو ایک درجے نیچے دھکیل دیا۔

فیفا نے بھی پاکستانی عوام کو خصوصی انداز میں ’یوم آزادی‘ کی مبارکباد پیش کر دی

آئی سی سی کی ون ڈے کی بالرز رینکنگ میں پاکستانی گیند باز شاہین آفریدی 2 درجے ترقی کے ساتھ 7ویں پوزیشن پر آگئے، اس سے قبل وہ 9 ویں نمبر پر تھے۔ جب کہ ایک روزہ میچز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ہیں۔

قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، حکومت کا 15 کروڑ نقد انعام اور ہلال امتیاز کا اعلان

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن ہے۔

babar azam

rohit sharma

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)