Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کا یومِ آزادی کا جوڑا اور سینڈل کتنے کی ؟ قیمت سامنے آگئی

معروف ترین خاتون سیاستدان، مریم نواز خوش گفتار کے ساتھ ساتھ خوش لباس بھی ہیں
اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 06:24pm

جہاں موقع کی مناسبت سے لباس زیب تن کرنے میں مریم نواز کا کوئی ثانی نہیں ، وہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مہنگے کپڑوں کے چرچے بھی سوشل میڈیا پر خوب رہتے ہیں ۔ اور صارفین مریم نواز کی جانب سے پہنے جانے والےلباس کی قیمت ڈھونڈ کر نکا ل ہی لیتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پہنے گئے لباس اور جوتے کی قیمت سے متعلق بھی صارفین نے پتہ لگا لیا ہے کہ آیا ان کے چوڑے اور سینڈل کی قیمت ہے کیا ؟

مریم نواز نے پاکستان کے یومِ آ زادی پر بھی سفید رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا ہے۔ مریم نواز آج مصروف دن گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کی مصروفیت سے متعلق متعدد پوسٹس بھی شیئر کی جا چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پیج کی جانب سے مریم نواز کی سبز سینڈل اور لباس سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے۔ مذکورہ پیج کی جانب سے اپنی پوسٹ میں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز، لباس اور سینڈل کے کے پیج کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کے لباس کے برانڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ جس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کی قیمت 34 ہزار 9 سو 99 روپے جبکہ اُن کے جوتے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 7 سو 94 ہے۔

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz