Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنوعاقل : بچوں کے باجا بجانے پر دو گروپس میں تصادم، 10 افراد زخمی

اسلام آباد میں باجا بجانے پر پابندی پر انتظامیہ عمل نہ کرا سکی، منچلوں کی جانب سے باجوں کا استعمال زور شور سے جاری
شائع 14 اگست 2024 05:06pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد انتظامیہ نے ڈی سی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، یوم آزادی پر باجوں کی خرید و فروخت اور بے دریغ استعمال سے شہری پریشان ہیں جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری طرف سندھ کے شہر پنوعاقل میں بچوں کے باجا بجانے پر دو گروپس میں تصادم ہوگیا، جس میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

8 اگست کو ڈی سی نے اسلام آباد میں باجے کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا، تاہم اسلام آباد میں باجا بجانے پر پابندی پر انتظامیہ عمل نہ کرا سکی، باجوں کی خرید و فروخت اور استعمال بلا روک ٹوک جاری ہے۔

باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ، قانونی کارروائی ہوگی

منچلوں کی جانب سے شہر اقتدار میں باجوں کا استعمال زور شور سے جاری ہے، جس سےعوام کے سکون میں خلل پڑ رہا ہے۔

ملک بھر میں 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پنوعاقل : بچوں کے باجا بجانے پر دو گروپس میں تصادم، 10 افراد زخمی

پنو عاقل میں تصادم کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ سٹی تھانہ کی حدود غریب آباد میں بچوں کے باجا بجانے پر انڈھڑ اور سمیجھو برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ جب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بھی جھگڑا ہوگیا اور اسپتال میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

Sindh Police

14th August

QUAID E AZAM Muhammad Ali Jinnah